سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران 142 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد، سیکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائیوں کو تیز کیا ہے اور گزشتہ تین ماہ میں 142 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں 6,921 آپریشنز کیے اور دہشت گردی کے کئی واقعات کو ناکام بنایا۔ خیبر پختونخوا میں گزشتہ تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1,960 آپریشنز کیے گئے جن میں 1,516 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 301 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور 143 ایریا سینیٹائزیشن آپریشنز شامل ہیں۔ 1960 آپریشنز کے دوران 98 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 540 کو سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 3414 آپریشنز کیے جن میں 2980 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 67 انٹیلی جنس بیسڈ اور 367 ایریا سینیٹائزیشن آپریشنز کیے گئے۔ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 40 دہشت گرد ہلاک اور 112 کو گرفتار کرلیا۔ سندھ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 752 آپریشن کیے گئے جن میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 344 کو حراست میں لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ تین ماہ کے دوران پنجاب میں انٹیلی جنس پر مبنی 165 کارروائیوں میں ایک دہشت گرد کو گولی مار کر ہلاک اور 11 دیگر کو گرفتار کیا۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف