سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا: آئی ایس پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے پیر کو شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں ایک آپریشن کیا۔

Image Source: Dawn

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گرد مبین مجروح مارا گیا، جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا۔

گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہو گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کو پسپا کرتے ہوئے 10 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Image Source: Daily Pakistan

اس سے قبل 31 دسمبر 2021 کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آئی بی او آپریشن کیا تھا اور دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی بی او نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جہاں ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب