قائمہ کمیٹی خزانہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے فنڈز دینے کے معاملے پر فنڈنگ کے حوالے سے پارلیمانی بل مسترد کردیا، قائمہ کمیٹی خزانہ نے کہاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آپ سن لیں انتخابات کیلئے پیسے نہیں ہیں۔رکن کمیٹی برجیس طاہر اور خزانہ کمیٹی نے فنڈنگ کے حوالے سے پارلیمانی بل مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا،عائشہ غوث بخش نے کہاکہ ہماری اگلے سال کی ساری فنانسنگ قرض کی بنیاد پر ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ سپریم کورٹ میں 21 ارب کی فنڈنگ پر جواب دیناہے،الیکشن کیلئے بجٹ میں صرف5 ارب روپے جاری ہوئے۔یہ اس بات کا اعلان تھا کہ ہم سپریم کورٹ کا یہ حکم تو کسی طور نہیں مانیں گے –