سینیٹ نشستوں پر نون لیگ کے 5 اور پی ٹی آئی کے 2 امیدوار کامیاب

آج سینیٹ الیکشن کا ایک مرحلہ مکمل ہوگیا -پی ٹی آئی کے عمران خان کے پیپلز پارٹی سے الحاق نہ کرنے کے سبب ان کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا وہ اپنی 77 مخصوص سیٹوں کے ساتھ ساتھ اب سینیٹ کی کئی نشستوں سے بھی محروم ہوئے -لیکن ہوسکتا ہے کہ ان کے اس فیصلے کا انہیں انے والے دنوں میں فائدہ ہوجائے کیونکہ فارم 45 والا مسئلہ کسی بھی وقت نون لیگ کے لیے عزاب بن سکتا ہے -لیکن عمران خان کی رجیم چینج پر جس شخص کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا وہ محسن نقوی ہے جو پہلے وزیراعلیٰ پھر چیرمین پی سی بی اور اب وزیرداخلہ کے بعد سینیٹر بھی بن گئے -سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی جنرل نشستوں پر محسن نقوی سمیت 7امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جنرل نشستوں پر ن لیگ کے 5 اور پی ٹی آئی کے 2امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے،ن لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چودھری کامیاب قرار پائے،حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی بھی کامیاب ہو گئے ۔

سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس اور حامد خان ایڈووکیٹ کامیاب قرار پائے،ولید اقبال، شہزاد وسیم، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ کے کاغذات واپس لئے گئے۔

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے