سینیٹ انتخابات ؛ صنم جاوید ،اعظم سواتی ،مراد سعید اور زلفی بخاری کے کاغزات مسترد

پشاو (انٹرنیوز) خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے مراد سعید ، اعظم سواتی ،زلفی بخاری، صنم جاوید سمیت دیگر کے کاغذات مسترد کردیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 7جنرل نشستوں، 2خواتین اور 2ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات کیلئے سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد فہرست جاری کردی ہے۔جنرل نشستوں پر 25امیدواروں نے کاغذات جمع کئے تھے جس میں سے 16 امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ 9امیدواروں کے کاغذات مسترد کردئیے گئے ہیں۔جنرل نشست پر فیصل جاوید، مرزا آفریدی، اظہر مشوانی، نورالحق قادری، دلاور خان، عرفان سلیم اور فدا محمد کے کاغذات منظور کئے گئے ہیں جبکہ مراد سعید، خرم زیشان، سابق وزیر اعلی محمود خان کے کاغذات مسترد کردیئے گئے ہیں، اسی طرح ٹیکنوکریٹ کی 2نشستوں کیلئے 10امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے جس میں 2 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں جس میں اعظم سواتی اور حماد محمود چیمہ شامل ہیں جبکہ نورالحق قادری، ارشاد حسین اور دلاور کے کاغذات منظور کرلئے گئے ہیں، اسی طرح 2خواتین نشستوں کیلئے 7امیدواروں نے کاغذات جمع کئے تھے جس میں صرف حمیدہ شاہد کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ روبینہ خالد، عائشہ بانو، روبینہ ناز، مہوش علی، بیگم طاہرہ اور شازیہ کے کاغذات منظور کرلئے گئے ہیں۔

اسلام آباد (انٹرنیوز )الیکشن کمیشن نے پنجا ب سے سینیٹ الیکشن کیلئے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور 7 کے کاغذات مسترد کردیے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 21امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 7کے مسترد کئے گئے ہیں۔ جنرل نشست پر عرفان احمد ڈاھا، خواجہ حبیب الرحمن، میاں نجیب الدین اویسی، زلفی بخاری کے کاغذات مسترد جبکہ محسن نقوی، طلال چوہدری، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ، رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال، اعجاز منہاس اور شہزاد وسیم ،حامد خان، راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر مصدق ملک اور عمرسرفراز چیمہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں، اسی طرح خواتین کی مخصوص نشست پرثریا نسیم اور صنم جاوید کے کاغذات مسترد ،فائزہ احمد، انوشے رحمن اور بشری انجم بٹ کے کاغذات منظور کرلئے گئے ہیں، اقلیتی نشست پر آصف عاشق، خلیل طاہر سندھو کے کاغذات منظور جبکہ طارق جاوید کے مسترد کردیے گئے ہیں،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور مصطفی رمدے، ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر مصدق ملک کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟