سینیٹ الیکشن : عمران خان کا” باغی لوٹوں “کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

ایک نجی چینل نے خبر دی ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف بدھ کو سینیٹ کی خالی نشست کے لیے ہونے والے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے پر سندھ اسمبلی کے اپنے دو منحرف سیاست دانوں اور فصلی بٹیروں کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دو ایم پی اے کریم بخش گبول اور دیوان سچل نے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا جب کہ پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں ایم پی اے کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے عمران خان کو خط لکھا جائے گا۔

پی ٹی آئی مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے پر بھی غور کر رہی ہے جس کے بعد ان کی نااہلی کا خدشہ بھی بہت حد تک بڑھ گیا ہے لوٹے کواہ کسی بھی جماعت کے ہوں ان کی سرکوبی جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے یہ جس پارٹی سے ٹکٹ لے کر جیتتے ہیں اسی کے خلاف ووٹ ڈال دیتے ہیں اپوزیشن اور حکومت دونوں کوعوام کے ووٹ کی توہیں کرنے پر ان کو تاحیات نااہل کر دینا چاہیے ۔

Related posts

جمشید دستی اور محمد اقبال کے اسمبلی داخلےپر پابندی لگادی گئی

ججز الزامات : جسٹس (ر) تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

فواد کے بھائی فیصل کو فواد کی جگہ الیکشن لڑنے نہیں دوں گی : حبا فواد چوہدری