سینیٹر علی ظفر کے والد اور نامور قانون دان ایس ایم ظفر ہم سے بچھڑ گئے

پاکستان کے 10 نام ور قانون دانوں کی بات کی جائے تو ان میں ایس ایم ظفر کا نام بھی شامل رہا ہے -مگر آج یہ عظیم قانون دان ہم سے جدا ہوگیا -پاکستان کے معروف قانون دان اور سیاست دان ایس ایم ظفر خالق حقیقی سے جا ملے۔ایس ایم ظفر معروف وکیل اور سینیٹر علی ظفر کے والد تھے، ان کا شمار ملک کے بڑے قانون دانوں میں ہوتا تھا۔انھوں نے شہرہ آفاق کتابیں بھی لکھیں

برما میں 6 دسمبر 1930 کو میں پیدا ہونے والے وکیل نے اپنی تعلیم یونیورسٹی آف لاء کالج سے حاصل کی جس کے بعد 1950 میں وکالت شروع کی۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران وزیر قانون رہے۔ ان کی مشہور کتاب ڈائیلاگ آن پالیٹیکل چیس بورڈ تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ایس ایم ظفر طویل عرصے سے علیل تھے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے