سینئر صحافی سمیع ابراہیم کے حوالے سے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے بعد اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔معروف اور دبنگ صحافی سمیع ابراہیم کی ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے تصویر وائرل ہو رہی ہے جبکہ ان کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹس سے پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ” اللہ کا شکر ہے “ صحافی صدیق جان کی جانب سے بھی اس بارے میں پیغام جاری کیا گیا ، جس میں ان کا کہناتھا کہ بول ٹی وی کے ہوسٹ گھر واپس آ گئے ہیں ساتھ ہی انھوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ امید ہے کہ عمرا ن ریاض بھی جلد ہی لوٹ آئیں گے ۔
سمیع ابراہیم کو کو آبپارہ پولیس سٹیشن کی حدود سے نامعلوم افراد کی جانب سے حراست میں لیا گیاہے۔ شکایت میں کہا گیا تھا کہ رات نو بجے سیکٹر جی 6 میں متعدد گاڑیاں آئیں اور انہیں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ دفتر سے گھر واپس آ رہے تھے ۔
بتایا گیا کہ وہ نامعلوم افراد سمیع ابراہیم کے ڈرائیور کو وہیں چھوڑ گئے جبکہ صحافی کو اپنے ساتھ لے گئے ، فیملی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ نامعلوم افراد تین موبائل فونز اور گاڑی کی چابیوں سمیت دیگر چیزیں اپنے ساتھ لے گئے ۔جس کے بعد ملک بھر سے ان کی باحفاظت واپسی کے لیے آوازیں اٹھ رہی تھیں اب یہ اطلاعات ہیں کہ وہ گھر واپس لوٹ آئے ہیں تاہم انھوں نے اس بارے میں خود سے ابھی تک کوئی ویڈیو پیغام جاری نہیں کیا