سینئر صحافی ، تجزیہ نگار اور میزبان آفتاب اقبال بھی گرفتار

عمران ریاض خان کے بعد ایک اور صحافی آفتاب اقبال کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا -سینئر صحافی اور تجزیہ نگار اور میزبان آفتاب اقبال کی گرفتاری کا دعویٰ ان کی بیٹی کی جانب سے کیاگیا ہے ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں آفتاب اقبال کی بیٹی کا کہنا تھاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھر پر دھاوا بولا ہے اور آفتاب اقبال کو گرفتار کرکے اپنےساتھ لے گئے ہیں۔ آفتاب اقبال کی گرفتاری پر بہت سے صحافیوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے – سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ ’عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کی گرفتاری کی خبر افسوسناک اور تکلیف دہ ہے ‘-اس سے قبل ایک اور صحافی عمران ریاض خان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دبئی جانے کے لیے سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچے تھے –

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل