سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور عالمگیر خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس سال حج کرنے والے عازمین کو فراہم کی جانے والی معیاری خدمات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بدھ کے روز مدینہ منورہ میں اپنے دورہ کے موقع پر حجاج سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستان حج مشن حج کے دوران عازمین کو صحت بخش خوراک، آرام دہ رہائش اور معیاری ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔
جوائنٹ سکریٹری نے مدینہ میں حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا بھی معائنہ کیا۔
