سیلاب کی مشکل بھی شادی کے خواہشمند جوڑے کو جدا نہ کرسکی ؛ گاڑی کی بجائے کشتی نما برتن میں سوار ہوکر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

یہ شادی نہیں ہوسکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا دور اور ڈائیلاگ اب پرانا ہوگیا اب ڈائیلاگ چلے گا یہ شادی ہر صورت ہوگی آج ہی ہوگی ابھی ہوگی ہر قیمت پر ہوگی سیلاب کے دوران ہوگی اور ہم دولہا دلہن مندر سے کڑا لیکر اپنی شادی میں شرکت کریں گے

ہندوستان میں جان پر کھیل کر شادی کرنے والے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

جوڑے نے ایک مندر سے برتن ادھار لیا اور اس کشتی کو آگے بڑھانے کے لیے دو افراد کو بھرتی بھی کیا

، جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

دلہن نے شادی کے فورا بعد ایشینیٹ چینل کو بتایا کہ ہماری یہ شادی دنیا بھر میں شہرت حاصل کرگئی ہے

جس کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

ہفتے کے آخر میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ریاست

بھر میں 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ ان کی شادی کا مقام بھی جزوی طور پر بھر گیا تھا

، جوڑی ہر صورت ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا عزم رکھتی تھی۔

ایک گاڑی کے بجائےاس لیے انھوں نے ایک کشتی بک کرلی …

میاں بیوی دونوں ہی ہیلتھ کیئر ورکر ہیں۔

کیرالہ میں گزشتہ چار دنوں سے جاری شدید بارشوں کے بعد تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے

کہ کاریں اور بسیں سیلاب کے پانی سے ڈوبی ہوئی ہیں۔

امدادی کارکنوں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے بھارتی فوج

بحریہ اور فضائیہ نے امدادی اور ریسکیو آپریشن میں مدد کی۔

کیرالہ کی حکومت نے بتایا کہ اس نے ہزاروں لوگوں کو نکالا

اور 100 سے زائد امدادی کیمپ قائم کیے۔۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی