سیلاب سے پنجاب میں کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا ؛سروے مکمل کرلیا گیا

پاکستان میں اس سال پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا جس نے 3 صوبوں میں نظام زندگی بالکل مفلوج کردیا -اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے فوری ریلیف کاکام شروع کیا تاکہ یہاں کے غریب کسان اپنا کام کاج دوبارہ شروع کرسکیں اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پراونشیل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے بتایا ہے کہ پاکس فوج کے بھرپور تعاون کی بدولت سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے گھر گھر جاکر جامع سروے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہےمجموعی طور پر پنجاب میں سیلاب سے 55,452 گھر تباہ ہوئے جن میں 47,585 کچے اور 7867 پکے گھر تباہ ہوئے۔ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کو پکے گھر کی تعمر نو کے لیے 04 لاکھ اور کچے گھر کے گرنے پر 02 لاکھ روپے کی مالی امداد دے گی۔ پکے گھر کے جزوی نقصان پر 02 لاکھ اور کچے گھر کے جزوی نقصان پر 50000 ہزار روپے ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے مجموعی طور پر 652 جانور ہلاک ہوئے-حکومت پنجاب بڑے جانور کی ہلاکت پر 75000 ہزار روپے اور چھوٹے جانور کی ہلاکت پر 5000 ہزار روپے کی مالی امداد دے گی۔

 

حالیہ سیلاب سے4 لاکھ 30 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ حالیہ سیلاب میں 81 افراد کی اموات ہوئیں ، حکومت پنجاب سیلاب سے وفات پانے والے افراد کے لواحقین میں 10,10 لاکھ روپے کی امدادی رقم پہلے ہی تقسیم کر چکی ہے، مجموعی طور 81 افراد کے لواحقین میں8کروڑ 10 لاکھ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔فیصل فرید نے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب کے دوران 55 افراد زخمی اور 02 افراد معذور ہوئے۔ پنجاب ھکومت نے حالیہ سیلاب میں معذور ہونے والے افراد کو ایک ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو چالیس، چالیس ہزار روپے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا