ابھی چند روز قبل مریم نواز شریف جب سیلاب زدگان سے ملنے کے لیے تونسہ گئیں تو لوگوں نے ان کی کچھ تصاویر میڈیا پر وائل کیں اور کہا کہ مریم نے امریکہ سے تعلق رکھنے والی ہالی ووڈ کی سب سے مشہور اداکارہ انجلینا جولی کو فالو کیا ہے اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ انجلینا جولی جو 2010کے سیلاب کے بعد پاکستان کے دورے پر آئیں تھیں آج پاکستان کے شہر دادو پھر سیلاب زدگان کے زخموں پر مرہم رکھنے پہنچ گئی ہیں – ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی جلد ہی سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کے شہر دادو پہنچی ہیں ۔
پاکستان کو حال ہی میں مون سون کے شدید موسم نے متاثر کیا تھا جس کے نتیجے میں بے مثال سیلاب نے تقریباً 30 ملین افراد کو بے گھر کر دیا تھا۔ کل سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دورے کے لیے ویزا کے لیے درخواست دی ہے اور آج وہ پاکسدتان پہنچ گئیں ۔اس سے قبل 2010 میں انجلینا نے ملک کے مختلف حصوں میں خوفناک تباہی پھیلانے والے بڑے سیلاب کے درمیان پاکستان کا دورہ کیا تھا۔انجلینا جولی جنوبی ایشیائی ملک کے لیے اجنبی نہیں ہیں کیونکہ وہ افغان مہاجرین کی مشکلات کو اجاگر کرنے کے لیے اس سے قبل تین بار پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔
بہت سی پاکستانی مشہور شخصیات بھی سیلاب کی امداد کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں جیسے ان مں چئیر مین تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ عمران ریاض خان اور حدیقہ کیانی سب سے آگے دکھائی دے رہے ہیں اس کے علاوہ دینی جماعتیں اور خدمت خلق کرنے والی تنظیمیں بھی اپنی عوام کا سہارا بننے کے لیے سرتوڑ کوششیں کرہی ہیں ۔اس سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی سیلاب کی صورتحال کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے اپنی فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ کو نیلامی کے لیے پیش کیا تھا۔