سیف علی خان کی بیٹی کی نیم برہنہ لباس میں فوٹوشوٹ پر صارفین برہم

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو سوشل میڈیا پر بے ہودہ انگلش سٹائل لباس میں تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا ۔ سارہ علی خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام درج کیا کہ ” خود اپنا ساحل بنو، اپنے خول سے باہر نکلو، ساحل پر وقت گزارو ، ہم عمر لوگوں کے دباﺅ کو نظر انداز کرو، سمندر زندگی کی خوبصورتی ہے ، اپنے آپ کو کام میں اتنا نہ الجھاﺅ کہ زندگی کی خوبصورت لہروں کا لطف اٹھانا ہی بھول جاﺅ“اس پر لوگوں نے ان کو تنقید کا نچانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈم شرم کرو آپ مسلمان گھرانے سے ہو یہ انگریزوں کا لباس پہن کر کیا ثابت کرنا چاہتی ہو – ایک صارف نے اپنے

 

پیغام میں کہا کہ ’ مسلمان کے نام پر کلنک ہے یہ کچھ بالی ووڈ والے اور والیاں -پنڈت نامی ایک صار ف نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” میڈم سوچ رہی ہے کہ سائیکل پانی پر چلاﺅں گی تو زیادہ لائکس آئیں گے “
سارہ علی خان کی جاری کر دہ تصویر پر سوشل میڈیا صارفین بالخصوص مسلمان کافی برہم نظر آئے اور انہوں نے سخت کمنٹس بھی کیئے جس کے باعث سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔تاہم ابھی تک سارہ سیف کی جانب سے ان ریمارکس پر کوئی ری ایکشن نہیں آیا -تاہم امید ہے کہ اگلی بار وہ اس طرح کے فوٹو شوٹ سے پہلے سو مرتبہ سوچیں گی –

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس