سیف الملوک کھوکھر مسلم لیگ نون لاہو ر کے ضلعئی صدر نامزد

مریم نواز نے لاہور میں پارٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد پنجاب بھر میں عہدے داران کے عہدوں کی تبدیلی کا امکان ہے -اس کا آغاز لاہور سے کیا گیا اور سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صدر بنا دیا گیا -مسلم لیگ کی( ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہبازشریف نے لاہور کا ضلعی صدر بننے پر ملک سیف الملوک کھوکر کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیلیفون کیاہے ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہناتھا کہ آپ پارٹی کا فخر ہیں ، اور ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ،مشکل دور میں کھوکھر برادران پارٹی کے ہمیشہ ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے ،انشاءاللہ آپ مسلم لیگ( ن) کو لاہور میں مضبوط کریں گے ۔اس کی تائید حمزہ شہباز کی جانب سے بھی کی گئی- حمزہ شہباز کا بھی فون پر گفتگو میں کہناتھا کہ مسلم لیگ( ن) لاہور کا صدر بننے پر آپ کو مبارکبا دیتاہوں ، آپ پارٹی کے با وفا ساتھی ہیں، آپ بہترین انداز میں بطور لاہور صدر کام کریں گے ۔ ان کے علاوہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی سیف الملوک کھوکھر کو ٹیلیفون کر کے لاہور کا صدر بننے پر مبارک باد دی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی