سیالکوٹ میں فردوس آپا کے لیے الیکشن کیمپین چلانا بھی مشکل ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف سے بےوفائی کرنے والے سیاستدان آج کل دوہری مشکل میں پڑے ہوئے ہیں -پہلے تو انہیں اپنی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹ نہیں ملے پھر ان کو کیمپین چلانے کا بھی حکم مل گیا -مگر ان کا عوام میں جانا بھی آسان نہیں رہا کیونکہ لوگ اب ان سے سوال پوچھ رہے ہیں اور اپنے کاموں کے بارے میں بھی پوچھنے لگے ہیں کہ آپ نے اپنے وعدے پورے کیوں نہیں کیے -آج جب استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ایک الیکشن کیمپین کے لیے گئیں تو وہاں موجود خواتین نے ان سے گلے شکوے شروع کردیے -جس پر استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان ووٹرز کے سوالات پر ناراض ہوگئیں۔

سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 70 کھروٹہ سیداں میں ڈاکٹر فردوس عاشق اپنی انتخابی مہم چلانے کیلئے پہنچیں تو خواتین نے ان سے سوئی گیس سے متعلق سوال کر لیا۔ووٹرز خواتین نے فردوس عاشق اعوان سے پوچھا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ علاقے میں سوئی گیس فراہم کریں گی، سوال سن کر ڈاکٹر فردوس عاشق نے ہار اتار پھینکے اور باہر کی جانب چل پڑیں اس پر ان کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی تو رہنما آئی پی پی نے کہا کہ آپ کو گھر آئے مہمان کا تو خیال ہونا چاہیے، جس پر خواتین نے کہا کہ ہم نے آپ کو کہا ہی کیا ہے؟ڈاکٹر فروس عاشق اعوان نے کہا کہ جو کچھ آپ کہہ رہی ہو یہ آپ کے اندر کا بغض ہے۔اس کے بعد وہ پروگرام ادھورا چھوڑ کر ہی وہاں سے رخصت ہوگئیں -لگ یہی رہا ہے کہ اب لوگوں کو سبز باغ دکھانے والے اور بار بار پارٹیاں بدلنے والے سیاست دانوں کو سفر اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی