لانگ مارچ کے قریب آتے ہی رانا ثنااللہ کی خاطرمدارت کرنے والی بات میں صداقت نظرآنے لگی -اب اطلاعات آرہی ہیں کہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں کو اٹھایا جانے لگا -اس سلسلے میں منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے عمران خان کے قریبی ساتھیوں کیخلاف متحرک ہو گئی ، کراچی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے عمران خان کے فرنٹ مین طارق شفیع کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر کی تلاشی لی ۔ اہل علاقہ کے مطابق ایف ائی اے سٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم کل طارق شفیع کے گھر کے باہر نگرانی کر رہی تھی ، ٹیم کو طارق شفیع کی گھر میں موجودگی کا شبہ تھا، ٹیم طارق شفیع کے گھرپہنچی جہاں اہلخانہ نے اس بات سے انکار کیا کہ طارق شفع اس وقت گھر پر موجود ہیں ۔
سینٹر سیف اللہ نیازی کو سینٹ کے احاطے سے اغوا کر لیا گیا pic.twitter.com/RbotmBiY8J
— Farhan Ali kazmi (@FarhanAlikazmi5) October 7, 2022
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر الزام لگایا گیا ہے کہ امن فاؤنڈیشن کے نام سے ملنے والی تقریباً 9 ارب روپے کی امدادی رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کر کے خورد برد کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق یہ رقم پہلے طارق شفیع کے کراچی میں بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی اور پھر اس کے بعد یہ رقم غیر قانونی طور پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ، جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کئے اور طارق شفیع کے گھر کی تلاشی لی جہاں وہ موجود نہیں تھے ۔اس کے علاوہ میں والی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ نیازیاور فاؤنڈنگ ممبر حامد زمان صاحب کو بھی اسلام آباد میں سینیٹ کے احاطے کے باہر سے اٹھانے کی خبر موصول ہوئی ہے جس پر پاکستان
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔
وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامدخان کو حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے، ضروری ہوا تو ضابطے کیhttps://t.co/8uFS7dvNnG pic.twitter.com/Qh4OjCOIf8— Mashriq TV News Official (@mashriqtv) October 7, 2022
تحریک انصاف سراپا احتجاج ہے -اگرچہ ایف آئی اے نے اس بات کی تردید کی ہم نے ان کو نہیں اٹھایا مگر پھر وزیر داخلہ نے ٹی وی پر آکر بتا دیا کہ سیف اللہ نیازی ہماریحفاظتی حراست میں لیا ہے -لگتا یہی ہے کہ آئندہ آنے والے روز سنگین محاذ آرائی کی طرف جارہے ہیں –