پاکستان میں عزت اور تکریم کی نظر سے دیکھے جانے والے عالم دین مولانا طارق جمیل نے آج نبی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی -مولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچےتو عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا – میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کہتا ہےکہ اپنی رب کی بارگاہ میں توبہ کرو، سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں عوام کی بھلائی ملحوظ خاطر رکھیں ۔