سیاستدان سیاست سیاست کھیلتے رہےاورسیلاب سے پاکستان ڈوب گیا

Houses are partially submerged following heavy rainfall in Karachi, Pakistan, Thursday, Aug. 31, 2017. Torrential monsoon rains are lashing Pakistan's port city of Karachi following days-long downpours in neighboring India that especially caused havoc in Mumbai. (AP Photo/Fareed Khan)

پاکستان میں جب مارچ سے گرمی پڑنا شروع ہوئی تو ہر پڑھے لکھے شخص کو یہ معلوم تھا کہ گرمی سے اپریل کے مہینے سے گلیشئیر پگھلنا شروع ہوجائیں گے اور جولائی کے آخر اور اگست کے پہلے ہفتے میں شدید سیلاب آئے گا جو بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں شدید تباہی مچائے گا – مگر اقتدار میں آنے کے بعد حکومت نے ساری توجہ اپنے کیسز ختم کرنے اور پی ٹی آئی کو سیاست سے آؤٹ کرنے اور عمران خان کو قابو کرنے میں صرف کردی اور ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کو یکسر نظر انداز کردیا اور اب حالات خراب سے خراب ہوتے جارہے ہیں سیلاب نے 1000 سے زیادہ افراد کو گل لیا 15 ہزار گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ ہزاروں ادراد کو نقل مکانی کرنی پڑرہی ہے

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب میں  سیلابی صورتحال سے سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ اور مظفرگڑھ کے علاقے متاثر ہونے کا امکان ہےبلوچستان اور کے پی کے بھی سیلاب کے سبب قیامت کا منظر پیش کررہا ہے لوگ مر رہے ہیں پانی میں بہہ رہے ہیں -بھارت کی عادت ہے ڈیم بھر جانے کا بعدپاکستان کو مطلع کیے بنا اپنے سیل ویز کھول دیتا ہے جس سے چند گھنٹوں میں سیلابی ریلے پاکستان میں داخل ہو جاتے ہیں اور مزید تباہی مچاتے ہیں ۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ حکام کو خبردار کیا گیا ہے کہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں کی جائیں۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی