18
صدر مملکت عارف علوی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ تمام جاعتوں کو مل بیٹھ کر تنازعات کو حل کرنا چاہیے -جب ان سے چیف جسٹس کے خلاف آنے والے ریفرنس پر سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس آیا تو دیکھوں گا۔
صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس آیا تو اپنا دماغ استعمال کیا تھا اور اس ریفرنس کے الفاظ تبدیل کرکے اسے آگے بھیجا۔انہوں نے الیکشن سے متعلق کہا کہ 14 مئی کوالیکشن ہوگا یا نہیں؟ مجھے نہیں معلوم، البتہ اس بات کا یقین ہے کہ ملک جمہوری راستے سے نہیں اترے گا۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے بہت سے لوگ باہر ہیں، یا ان لوگوں کو واپس لیں یا دوبارہ الیکشن کرائیں، سیاستدان آپس میں بیٹھ کربات کریں اور رنجشیں ختم کریں۔