قومی کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے آج پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دیدی -نیوزی لینڈ میں ٹی ٹویںٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی غرض سے کھیلے جانے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے ۔ ٹی ٹونٹی میں عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان محمد رضوان 50 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، بابر اعظم نے 25 گیندوں پر 22،شان مسعود نے 22 گیندوں پر 31 رنز بنائے ۔ ،افتخار احمد نے 13، محمد نواز نے 8 حیدر علی نے 6 آصف علی نے 4 رنز بنائے ۔
167 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 تنز ہی بنا پائی اور یوں پاکستان نے ٹورنامنٹ کا آغاز 21 رنز کی فتح کے ساتھ کرلیا ۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 3 ،محمد نواز نے 2 جبکہ شاہنواز دھانی ، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا –
78 رنز کی اننگ کھیلنے والے محمد رضوان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا -میچ کے بعد کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ٹیم کی مجموعی پرفارمنس سے خوش ہوں ، ہم نے ایک اچھا آغاز کیا ، انھوں نے اوپنر رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی بہت اچھی تھی ، باؤلرز نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، ہم نیوزی لینڈ کیخلاف بھی ایسا ہی کھیل پیش کرنے کی کوشش کرینگے –