سکیوریٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ؛ 10 دہشتگردہلاک

پاک فوج اور انتیلیجنس ادارے پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشیں ناکام بنانے کے لیے تن من کی بازی لگارہے ہیں -اور اپنے لہو سے ارض پاک کو دہشتگردوں کے لگائے شعلے بجھا رہے ہیں -آج اسی حوالے سے فوج نے دہشت گردوں پر ایک کاری وار کیا -سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہواہے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقہ مکینوں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے