سکھوں کا کہنا ہے کہ تمام برادری اگلے سال خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کرے

امریکہ میں قائم تنظیم سکھس فار جسٹس نے کابل میں گوردوارہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ گوردواروں پر حملے ہمیشہ ہندوستانی “ریاست کی سرپرستی” سے ہوتے  رہے ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں تنظیم کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنن نے سکھ برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اگلے سال ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کریں، تاکہ بھارتی مقبوضہ پنجاب میں اپنے لیے الگ وطن بنایا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ جاسوس ایجنسی را ’خالصتان تحریک‘ کو کمزور کرنے کے لیے امریکا اور یورپ بھر میں پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سکھوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ داعش کے ساتھ مضبوط روابط کی وجہ سے بھارتی جاسوس ایجنسی افغانستان میں سکھ برادری کو بھی مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

محرم الحرام میں 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان