سکھر کے بعد مریم نواز پر شیخوپرہ کی عدالت میں بھی مقدمہ درج

مریم نواز جلسے میں عدلیہ اور فوج مخالف تقاریر کرکے بڑی مشکل میں پھنس گئیں اب ان پر پاکستان کے مختلف شہروں میں مقدمات ہورہے ہیں – مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف شیخوپور میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، انہیں 10 مارچ کو عدالت طلب کیا گیا ہے۔
نون لیگی رہنما کے خلاف سابق جنرل سیکریٹری شیخوپورہ بار میاں علی بشیرایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروائی تھی، ان پر اعلیٰ عدلیہ اور ریٹائرڈ جرنیلوں کے خلاف توہین آمیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 

اس سے پہلے سکھر میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دی تھی جس پر سکھر کی سیشن کورٹ نے مریم نواز کو 10 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی