سکھر سے مطلوب ترین بلوچستان لبریشن آرمی کا دہشت گرد گرفتار: سی ٹی ڈی

سکھر: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ہفتے کے روز سکھر میں کالعدم تنظیم، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔
ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سکھر میں شہر کے سائٹ ایریا میں چھاپہ مار کر کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے ’’ہائی پروفائل‘‘ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

Image Source: Dawn

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت میر حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اس کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور میگزین بھی برآمد کر لیے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گرد نے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈیز) بنانے کا بھی اعتراف کیا۔
اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نوشہرو فیروز میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔
مشتبہ دہشت گرد – جس کی شناخت غفار ڈومکی کے نام سے ہوئی – کو سی ٹی ڈی سکھر کے ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔
دوران تفتیش گرفتار دہشت گرد نے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جن کی شناخت عزیز ڈومکی اور مٹھا خان ڈومکی کے نام سے ہوئی ہے۔

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا