سکول اوقات کے دوران سڑکوں ، پارکوں اور بازاروں میں مٹر گشت کرنیوالے طلبا کے خلاف پولیس ان ایکشن

وہ آوارہ نوجوان جو چھٹی کے وقت لڑکیوں کے سکولوں کے چکر کاٹے ہیں یا سکول کا کہہ کر پارکوں اور بازاروں میں نکل جاتے ہیں اب ان کو پولیس نے ان کو قابو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے – مانسہرہ میں سکول اوقات کے دوران سڑکوں ، پارکوں اور بازاروں میں مٹر گشت کرنیوالے طلبا کے خلاف اب پولیس ایکشن لے گی۔اور بار بار دیکھے جانے پر انہیں حوالات کی سیر بھی کرنی پڑ سکتی ہے –

مانسہرہ میں پولیس نے سکول اوقات کے دوران باہر نظر آنے والے طلبا پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ وہ طلبا جو سکول کا کہہ کر باہر نکل جاتے ہیں پولیس ان کی معلومات لے گی اور سکول کی بجائے پارکوں اور بازاروں میں گھومنے والے طلبا سے پوچھ گچھ کرے گی۔ پڑھائی کے وقت سکول سے بھاگنے والے بچوں کے والدین سے رابطہ کیا جائے گا۔ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ سکول کے طلبا پر نظر رکھنے کا مقصد انہیں بے راہ روی سے بچانا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اپنا مکروہ دھندا کامیاب کرنے کے لیے بعض افراد نے سکولوں کے بچوں کو نشہ پلانا شروع کردیا ہے اور بہت سے طلبا منشیات فروشوں کے نشانے پر ہیں ۔اس لیے اب ان سب پر بھی کریک ڈاؤن ہونے والا ہے –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا