گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کر د یے گئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہو گی،سکولوں میں یکم جون سے 14اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔
پنجاب میں سکولوں کے اوقات بھی تبدیل کر دیئے گئے،نوٹیفکیشن کے مطابق سکول پیر سے جمعرات تک صبح 7سے ساڑھے 11بجے ہوں گے،جمعے کو سکول صبح 7سے ساڑھے 10بجے تک ہوں گے۔ اگر گرمی کا یہ رنگ ایسے ہی جاری رہا تو تعطیلات وقت سے پہلے بھی ہوسکتی ہیں کیونکہ گرمی میں بچے بے ہوش ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس کا رسک نہ ادارہ لے سکتا ہے اور نہ ہی حکومت ۔سیکریٹری ایجوکیشن کا اس سلسلے میں مزید کہنا ہے کہ اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کا تحفظ ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔