سکندر سلطان کینیڈا میں سفیر بننے کے لیے سب کچھ کررہے ہیں :پی ٹی آئی کا الزام

الیکشن کمیشن نے جس طرح تحریک انصاف کے خلاف فیصلے دیے ہیں اس پر پی ٹی آئی رہنما سخت غصے میں ہیں اور اب وہ چیف الیکشن کمیشن کو نشانے پر رکھ رہے ہیں -چیف الیکشن کمیشن کے روس جانے کی بات ہوئی تو بھی سکندر سلطان راجہ پر پی ٹی آئی کی جانب سے بہت سے الزامات عائید کیے گئے اور اب ان کے کینیڈا میں بطور سفیر تعیناتی کی خبروں پر بھی تحریک انصاف اسے مک مکا قرار دے رہی ہے – رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر بنانے کا کہا جا رہا ہے اور بدلے میں اپنے مقاصد پورے کروائے جا رہے ہیں ۔

پی ٹی آئی کےچیئرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔ اسمبلی میں کیا ترامیم کرنے جارہے ہیں کسی کو پتا نہیں۔ وزیرقانون نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد آیا ہوا ہے یہ اس لیے ہے۔

چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے۔ آج پہلے ہی دن قانون سازی کی ابتدا قانون کو توڑ کر کی گئی ہے۔ وہ قانون جو آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں ارکان کے علم میں لائیں۔ یہی آئینی طریقہ ہے۔جس طرح سے بل پاس کیے گئے وہ غیر قانونی ہے۔ اس کے بعد سابق سپیکر ار رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر بولے کہ جس کو ایم این اے بننا ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیسے دے اور اپنے من پسند نتائج لے لےان کا اشارہ ان سیٹوں کی جانب تھا جو عنقریب ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد تبدیل ہونے کی امید ہے -ان کا کہنا تھا کہ یہ منتخب ہاؤس نہیں ہے۔ یہ قانون کی بدترین خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ان کا اگلا ٹاسک ن لیگ کو 20 سیٹیں اور دینا ہے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پنجاب سے بھی ن لیگ کو سیٹیں دینا چاہتے ہیں۔ ہم مزاحمت کریں گے یہ ایک لمبی جنگ ہے۔ ہم مشترکہ اجلاس میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے۔ایک اوور مکمل ہونے پر دوسرا اوور کتنی دیر میں شروع کرنا ہو گا؟ ٹی 20 ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دیدی گئی-لگتا یہی ہے کہ آنے والے دنوں میں حکومت اپنی چالیں چلنے اور تحریک انصاف کو اور جھٹکے دینے کی کوشش کرے گی مگر اس کا عدعمل بہت سنگین بھی ہوسکتا ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے کافی حد تک کے پی کا قلعہ فتح کرلیا ہے کسی بھی قسم کا مس ایڈوینچر بہت خطر ناک نتائج مرتب کرسکتا ہے کیونکہ چاروں صوبوں میں مقبولیت کے لحاظ سے پی ٹی کا اس وقت کوئی مقابلہ نہیں -جس کا ثبوت اس کے ووٹرز نے 8 فروری کو سارا دن لائنوں میں لگ کر دے دیا تھا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی