سکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف مستعفی ہوگئے

سکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دیدیا۔حمزہ یوسف نے 2 روز قبل کہا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنادیں گے مگر اب انھوں نے اپوزیشن کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور سیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا –

میڈیا رپورٹ کے مطابق حمزہ یوسف نے عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل سکاٹ لینڈ فرسٹ منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،میڈیارپورٹ کے مطابق حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ نئے چیف منسٹر کے انتخاب تک ذمے داریاں ادا کرتا رہوں گا۔یاد رہے کہ سکاٹس گرین پارٹی کیساتھ گزشتہ ہفتے شراکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کا دباؤ تھا، حمزہ یوسف کو سکاٹس لیبرپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا بھی سامناتھا۔2 روز قبل تک حمزہ کو 63 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت اور 63 ہی ممبران کی مخالفت کا سامنا تھا مگر انھوں نے برطرف کیے جانے کا رسک نہیں لیا اور خود فرسٹ منسٹر کے عپدے سے استعفیٰ دے دیا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے