پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی جن کے عمران خان سے سخت اختلافات تھے مگر اب 8 فروری کے الیکشن نتائج کے بعد انھوں نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا اور مان لیا کہ پی ٹی آئی کا اس وقت ملک پر عوامی راج ہے -کا کہنا ہے کہ سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی ہے، نواز شریف سے امید تھی کہ وہ کہیں گے کہ ہم یہ الیکشن ہار گئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاست میں پکی دشمنیاں نہیں ہوتیں، اختلافات ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو رہا کیا جائے۔موجودہ اتحاد آئین کی بالا دستی کیلئے بنا ہے، ہم غدار اور باغی نہیں ہیں، ہم وسائل کے باوجود بھیک مانگ رہے ہیں، لوگوں کو اپنی پیداوار پر حق دیں، اجتماعی دانش سے ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔اچکزئی کے اسی پازیٹو جیسچر کو دیکھ کر پی ٹی آئی نے انہیں اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا –