سچ یا جھوٹ ؟؛سوشل میڈیا پر احمد علی اکبر اور یمنیٰ زیدی کی شادی کے تزکرے

ڈرامہ پری زاد سے شہرت حاصل کرنے اداکار احمد علی اکبر اور پاکستان میں 2022-23 میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شادی کی خبریں آج کل سوشل میڈیا پر جاری ہیں -احمد علی اکبر اوریمنیٰ زیدی دونوں کا شمار ہی شوبزانڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جا نے والے اداکاروں میں ہوتا ہے دونوں کی اداکاری تیزی سے شائقین کا دل جیت رہی ہے ۔ ڈرامہ سیریلز ’یہ رہا دل‘ اور ’پری زاد‘ میں ان کی کیمسٹری نے انہیں ناظرین کی ایسی پسندیدہ جوڑی بنایا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی انہیں ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند نظر آنے لگے ۔

اسی لیے ان کی آن سکرین کیمسٹری کے علاوہ حقیقی زندگی میں بھی دوستی نے ممکنہ ’آف اسکرین رومانس‘ کی افواہوں کو بھی جنم دیا۔ حال ہی میں احمد علی اکبر نے ایک ٹاک شو میں شرکت کے دوران ان افواہوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کئی لوگوں کی طرف سے مبارکباد کے فون موصول ہوئے جنہیں ان کی اور یمنیٰ کی متوقع شادی کا یقین تھا۔تاہم انھوں نے ابھی تک یہ نہین بتایا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کتنی سداقت ہے -مگر لگتا یہی ہے کہ یہ دونوں اداکار بھی سوشل میڈیا میں خبروں پر جو اتنی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں تو ہم عنقریب اس حوالے سے کوئی بریکنگ نیوز سنیں گے –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ