سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے 18 لیگی ایم پی ایز کی رکنیت معطل کردی

22 جولائی کےضمنی انتخابات کے بعد قائم ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے (ن)لیگ کے 18ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی،سپیکر نے ارکان کے 15 نشستوں کیلئے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے عبدالرﺅف، سمیع اللہ، محمد وحید، عظمیٰ بخاری کو اجلاس کی 15 نشستوں میں شرکت کیلئے معطل کردیا۔صبا صادق، راحیلہ خادم، ربعیہ نصرت، رابعہ فاروقی ، زیب النسا، ذیشان رفیق،کنول لیاقت، گلناز شہزادی، نفیسہ امین، افضل، عادل بخش، سعدیہ ندیم، راحت افزا،سنبل مالک بھی معطل کر دیئے گئے۔

ان 18 ارکان پر ہفتے کے روز اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی سیٹیاں بجانے اور شور شرابا کرکے ایوان کا تقدس مجروح کرنے کا الزام کا ،لیگی ارکان کی رکنیت معطلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ان پر اب پنجاب اسمبلی کے دروازے سزا پوری ہونے تک بند رہیں گے –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا