سپیکر قومی اسمبلی کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد پولیس اہل کار سے ویڈیو بیان کے ذریعے معزرت

آج سے 2 روز قبل سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پولیس کے ایک افسر کو بلار میڈیا کی موجودگی میں بے عزت کرنے کی کوشش کرتے ہیں -اس پر سوشل میڈیا پر ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا -اس پر آج قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کی گئی گفتگو پر پنجاب پولیس سے معذرت کر لی۔

راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ ویڈیوز سے پولیس کے بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، پنجاب پولیس خاص طور پر متعلقہ افسران سے معذرت طلب کرتا ہوں، جن الفاظ سے ان کی دل آزاری ہوئی، وہ الفاظ واپس لیتے ہوں۔راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ سیاسی تقاریر میں جذبات میں اکثر ایسے الفاظ ادا ہوجاتے ہیں، کسی کی دل آزاری کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں تھا، شہداء کی زمین گوجرخان کے رہنے والے وردی کا احترام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چوکی انچارج اور ایس ایچ او گوجر خان میرے بھائی ہیں

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز