پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے موجودہ سپیکر قومی اسمبلی جو یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد وزیراعظم منتخب ہوئے تھے آج ان کی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہوگئی -اطلاعات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو چکوال روڈ پر حادثہ پیش آیاہے ان کی گاڑی کو تو نقصان پہنچا تاہم تاہم وہ محفوظ رہے ۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی گاڑی کو حادثہ ،
حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی گائے کو بچاتے ہوئے سپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، سپیکر اور عملہ حادثہ میں محفوظ رہے ہیں pic.twitter.com/t9b3YN6g0M— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) June 15, 2023
تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف اسلام آباد واپس جارہے تھے کہ راستے میں چکوال روڈ پر گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی ، جس کے باعث ڈرائیور ز نے اچانک زور دار بریکس لگائیں، اچانک بریک لگانے پر پروٹوکول کی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔ راجہ پرویز اشرف کی بلٹ پروف گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا لیکن وہ اور ان کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا ۔