سپیکر سبطین خان نے تحریک عدم اعتماد کے لیے گورنر کا طلب کردہ اجلاس غیرقانونی قراردے دیا

پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا یہ شائید پہلا موقع ہوگا جب ایک جماعت اپنی حکومت گرانے اور دوسری جماعت اپنے مخالف کی حکومت بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں – عمران خان کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے روکنے کے لیے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتمادجمع کرادی -اس پر گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے احکامات جاری کیے تو تحریک انصاف کے سپیکر گورنر کے سامنے کھڑے ہوگئےاورسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کے اعتماد کے ووٹ کیلئے طلب کردہ اسمبلی اجلاس کو غیرقانونی قراردیدیااور اجلاس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی چل رہا ہے، گورنر کے طلب کردہ اجلاس کودرست نہیں سمجھتا کیونکہ قانون کے مطابق ایک وقت جب ایک اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا ۔ سبطین خان کا کہنا تھا کہ موجودہ اجلاس سپیکر نے طلب کیا تھا جسے گورنر ختم نہیں کر سکتا ، اس لیے اسمبلی سیکرٹری گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور