سپین میں ہارٹ اٹیک کا ناٹک کرکے فراڈیا 20 مہنگے ہوٹلوں سے مفت کھانا رگڑ گیا

دنیا بھر میں لوگ پیسے بچانے اور مفت مال اڑانے کے لیے کیا کیا کرتے ہیں اس حوالے سے میڈیا کو ایک دلچسپ خبر سنانے کو ملی -اسپین کے ایک شخص نے کوسٹابلانکا کے علاقے میں مہنگے ترین ہوٹلوں سے مفت کھانا کھانے کا پروگرام بنایا اور پھر نہایت کامیابی سے 19 بار اس کوشش میں کامیاب بھی رہا مگر بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی بالآخر پکڑا گیا اب ہوسکتا ہے اسے اپنے گھر کی چیزیں بیچ کر باقی 19 ہوٹلوں کے بل بھی ادا کرنے پڑجائیں – اسپین میں ایک لتھوانیا کے شہری کو ریستورانوں میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی سے بچنے پر گرفتار کیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ 50 سالہ نامعلوم شخص نے ملک بھر کے 20 ریستورانوں میں اسی طرز کا ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا کر مفت کھانا پہلے بھی کھا چکا ہے جس پر سیکورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ کھانا کھانے اور مشروبات کا لطف اٹھانے کے بعد بعد یہ فراڈیا ملزم دل کا دورہ پڑنے کا زبردست ناٹک کرتا۔ اپنے سینے کو پکڑ کر فرش پر بے ہوش ہونے کا بہانہ کرتا۔اور کسی نہ کسی طرح بنا بل کی ادائیگی کے ہوٹل سے باہر نکل جاتا -ہوٹل والے بھی اس کی اس تکلیف کو دیکھ کر بل کی ادائیگی کا تقاضا نہیں کرتے تھے

تاہم اس کی یہ چال اس وقت نظروں میں آگئی جب ایک ریستوران کے مالک نے اس شخص کی چالاکی کو بھانپ لیا اور اس کا منصوبہ نہصرف خاک میں ملایا بلکہ اس کی تصویر دیگر مقامی ریستورانوں کو بھیج کر انہیں متنبہ کیا کہ وہ اس کے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے سے ذرا بھی دھوکا نہ کھائیں۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے