سپین میں گھر خریدنے والے کے ہاتھ کھدائی کے دوران 47 ہزار پاؤنڈ لگ گئے

قسمت کس وقت آپ کے در پر دستک دے دے کوئی نہیں بتا سکتا -آپ کو کہیں سے خزانہ مل سکتا ہے یا چھپائے گئے پیسے آپ کے ہوسکتے ہیں ایسا ہی کچھ سپین کے ایک بلڈر کے ساتھ ہوا جسے مکان خرید کر مرمت کے دوران ہزاروں پاؤند مل گئے – سپین میں ایک بلڈر کو نئے گھر کی دیواروں کے اندر چھپائی گئی -ڈیلی سٹار کے مطابق بلڈر ٹونو پنیرو نے شمال مغربی سپین کے لوگو میں ایک گھر خریدا تھا جہاں وہ تعمیراتی کام کر رہا تھا کہ اسی دوران اسے دیواروں میں چھپائی گئے چھ کین ملے جن میں ساڑھے 47 ہزار پاؤنڈ مالیت کی کرنسی موجود تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پرانی کرنسی تھی اور اسے 2002 میں اس وقت بند کردیا گیا تھا جب یورپی یونین کے مانیٹری یونٹ یورو کو ملک کی کرنسی کے طور پر اپنایا گیا تھا۔تاہم اس کے باوجود ان کو وہ کرنسی بھی مل گئی جو اس وقت تک سپین میں رائج ہے –

جب پنیرو نے رقم کیش کرنے کی کوشش کی تو اسے معلوم ہوا کہ کچھ نوٹ اتنے پرانے تھے کہ اب وہ انہیں یورو میں تبدیل نہیں کر سکتے۔ اس شخص کو بتایا گیا کہ وہ ڈیڈ لائن سے محروم ہو گیا ہے کیونکہ بینک آف سپین نے پرانے نوٹوں کو قبول کرنا بند کر دیا ہے، اس لیے وہ بیکار نکلے۔ لیکن قسمت نے یاوری کی اور وہ تقریباً 30 ہزار پاؤنڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس رقم سے وہ اس مکان کی تزین و آرائش کا کام کریں گے اور اسے اب مذید خوبصورت بنا کر وہ پیسے بھی وصول کرلیں گے جو کیش نہیں ہوسکے -بلڈر کو ملنے والی رقم کی قیمت کم وبیش ایک کروڑ روپے پاکستانی بنتی ہے –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی