سپورٹ ارشد ندیم ؛ نیرج چوپڑا کی پاکستانی حکومت اپیل

جیولین تھرو عالمی چیمپین نیرج چوپڑا جن کے سب سے بڑے حریف ارشد ندیم ہیں ،انھوں نے اپنے فعل سے ثابت کیا کہ وہ صرف ایک بڑے ایتھلیٹ ہی نہیں بلکہ ایک بہت بڑے انسان بھی ہیں .بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ارشد ندیم کو بین الاقوامی معیار کا جولین فراہم کیا جائے ۔

ایک انٹرویو میں نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہےکہ ارشد ندیم کو جیولین کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے، ارشد ندیم جس پائےکے ایتھلیٹ ہیں ان کے لیے یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ارشد ندیم کی ضروریات کو دیکھ سکتی ہے اور سپورٹ کر سکتی ہے، میری حکومت بھی میری سپورٹ کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ٹاپ جیولین تھرور ہے، مجھے یقین ہے جیولین بنانےوالے ارشد ندیم کو سپانسر کرکے خوش ہوں گے ۔ ارشد ندیم کو جو چاہیے اسے دینا چاہیے، یہی میری درخواست ہے۔ خیال رہےکہ پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے انٹرنیشنل لیول کی جیولین نہ ہونےکا انکشاف کیا تھا۔یاد رہے کہ ارشد ندیم اس وقت دنیا کے بہترین جیولین کھلاڑیوں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں ان سے آگے صرف بھارت کے نیرج چوپرا ہیں مگر آج انھوں نے یہ بیانن دے کر لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے