سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نیب ترمیمی بل کا فیصلہ محفوظ کرلیا

سابقہ دور میں ایسے قانون بھی پاس ہوئے جن کی مثال نہیں ملتی ان ہی میں سے ایک نیب ترمیم بل بھی تھا جس میں نیب کے سارے پر کترنے کا اہتمام کیا گیا تھا مگر اس پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا در کھٹکھٹا دیا – سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اس کیس پر سماعت کی چیف جسٹس پاکستان نے نیب ترامیم کیخلاف کیس کے دوران ریمارکس میں کہا ہے کہ مئی تک واپس ہونیوالے ریفرنسز واپسی کی وجوہات سے اندازہ ہوتا ہے قانون کا جھکاؤ کس طرف ہے، مئی تک کن شخصیات کے ریفرنسز واپس ہوئے سب ریکارڈ پر آ چکا۔

 

 

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں ،نے کیس کی سماعت کی جس کا فیصلہ آج 53 سماعتوں کے بعد محفوظ کرلیا گیا جو 2 سے 3 روز میں سنا دیا جائے گا ۔ ابیہ فیصلہ یہی چیف جسٹس اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے سنا کر جاتے ہیں یا نئے چیف جسٹس کے آنے کے بعد یہ سنایا جائے گا اس کے لیے اس وقت تک انتظار کرنا پڑے گا جب تک ادارے کی جانب سے اس فیصلے کے سنانے کی تاریخ نہٰیں دے دی جاتی –

۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم