سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہی الیکشن کروائیں :لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں کو سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیا۔ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ جو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اس فیصلے کے مطابق جلد از جلد من و عن کروائیں جائیں

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ عدالت اپیل سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں منظور کرے،میرا موقف یہی ہے الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ۔عدالت نے کہاکہ اپیل کوسپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیتے ہیں ،عدالت نے اپیلوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم