سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کی نیب کیسز میں گرفتاری کا امکان

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے گزشتہ 5 سالوں میں مثالی فیصلے دیے ہیں اور اسی ادارے کی وجہ سے ملک سے دہشت گردی جیسی لعنت کا خاتمہ ہوا سپریم کورٹ نے بڑے بڑے مگر مچھوں کو نکیل ڈالی اور بڑے بڑے کرپٹ افسران کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پھینکا -اور اب بھی یہ نیب اور الیکشن کمیشن کے ایسے فیصلوں کو کالعدم قرار دے رہی ہے جس سے ملزمان کو ناجائز تحفظ ملنے کا احتمال ہوتا ہو اسی سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کیس میں حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردیدیا۔

سپریم کورٹ میں حمزہ شہبازکو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی سپریم کورٹ نے کہاکہ گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں،گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے ،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم غیر موثر ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔اب حمزہ شہباز کو کسی بھی وقت دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم