سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کی 3 رکنی بینچ پر شدید تنقید

الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ نون اور ان کے اتحادیوں نے سخت بیانات کا سلسلہ شروع کردیا اب اس پر نواز شریف کی بیٹی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا بیان بھی سامنے آگیا ہے – چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ اس سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو دوبارہ لکھ کر بنچ کے لاڈلے عمران کو پیش کی گئی کہ لو بیٹا، توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی اور نگرانی میں تمھیں دوبارہ سیلیکٹ کیا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ 2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے۔ اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روکے۔یہ اس بات کا واضح اعلان ہے کہ حکومت اب سپریم کورٹ کے بھی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرے گی جس کے بعد ملک میں شدید بدنظمی کا امکان ہے –

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں