سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مقبول باقر نگران وزیراعلیٰ بن گئے

سندھ میں بھی نگران وزیراعلی کی تعیناتی کا معاملہ تین دن کی ملاقاتوں کے بعد خوش اسلوبی سے طے پاگیا اور سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مقبول باقر نگران وزیراعلیٰ بن گئے –
جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کی منظوری کا نوٹیفیکشن گورنر سندھ نے جاری کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان تین روز تک نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے ناموں کے لیے مشاورت کی گئی۔ جسٹس (ر) مقبول کا نام حکومت سندھ کی جانب سے اپوزیشن کے سامنے رکھا گیا تھا اور گزشتہ روز اپوزیشن نے اس نام پر اتفاق کر لیا تھا۔

 

نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کو فون کر کے یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آپ نے مشکل حالات میں بہترین اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کیا۔نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تقریب حلف برداری کل ہوگی۔ گورنر سندھ ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔مقبول باقر اس سے قبل ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں مطور جسٹس کام کرچکے ہیں وہ 2022 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے –

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان