سپریم کورٹ کے جج مظاہر علی نقوی بڑی مشکل میں پڑ گئے

سپریم کورٹ کے جج مظاہر علی نقوی کے بارے میں بعض صحافیوں کا کہنا تھا کہ انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے عپدے سے مستعفی ہوجائیں کیونکہ اگر عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دے دیا تو ان کی نوکری کے ساتھ ساتھ پینشن کی مراعات بھی چھینی جاسکیں گی -تاہم جسٹس مظاہر علی نقوی نے اس آفر کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور مقدمات کا سامنا کرنے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا ارادہ کرلیا – جس کے بعد آج جوڈیشل کونسل کے اجلاس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ایکسپریس نیوز کا ذرائع کے مطابق کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے 14 دن میں جواب طلب کیا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں سامنے آئے شواہد کی روشنی میں نوٹس جاری ہوا،جسٹس مظاہری علی اکبر نقوی کے خلاف دس شکایت کنندگان کو سنا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات کو بھی جوڈیشل کونسل اجلاس میں جائزہ لیا گیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات میں سے دو اعتراضات کی وضاحت ہونے پر واپس بھی لیے گئے،آج صرف کونسل ارکان کی جانب سے مشاورت کی گئی تھی۔جسٹس مظاہر علی نقوی کے حوالے سے مسلم لیگ کو تحفظات تھے ان کا الزام ہے کہ جسٹس مظاہر علی نقوی نے ناجائز ذرائع کے ذریعے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم