سپریم کورٹ کی فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ کی فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا -اس میں سب سے اچھی بات یہ تھی کہ پہلی بار یہ سماعت براہ راست ٹی وی پر نشر کی گئی اور تمام ججز بھی ایک پیج پر نظر آئے -اب قوم یہ توقع کرے گی کہ سپریم کورٹ الیکشن سمیت دیگر امور پر بھی فیصلے دے گی اور پاکستان آگے کی جانب بڑھ سکے گا –
پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا۔ سپریم کورٹ نے ایکٹ کے خلاف درخواستیں 5-10 سے مسترد کیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے حق میں اکثریتی فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ کی طرف سے مختصر فیصلہ سنایا گیا۔۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ دس پانچ کے تناسب سے ایکٹ کو برقرار رکھا جاتا ہے،جسٹس اعجاز،جسٹس منیب،جسٹس عائشہ ملک،جسٹس مظاہر اورجسٹس وحید نے ایکٹ کو مسترد کیا۔سپریم کورٹ نے ایکٹ کے ماضی سے اطلاق کی شق7-8سےمسترد کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپیل کا حق ماضی سے دینے کی شق کالعدم قرار دینے کے فیصلے سے اختلاف کیا۔ اس فیصلہ آنے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ 5 ججز قاضی فائز عیسیٰ سے کسی طرح متفق نہیں ہیں جبکہ 3 کی صورتحال قدرے تبدیلی اور لچک ہے اب اس پر ہر شخص اپنی اپنی رائے دے گا مگر کیا نواز شریف دوبارہ وزیراعظم بننے کے اہل ہوسکیں گے اس کا پتہ تفصیلی تحریری فیصلہ ہی بتائے گا -ابھی تک تو یہی نظر آرہا ہے کہ نااہلی کی تلوار ابھی بھی ان کے سر پر لٹکی ہوئی ہے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم