فیسل واڈا کئی ماہ سے تواتر کے ساتھ تی وی شوز مین بیٹھ کر انتہائی نازیبا گفتگو کررہے تھے وہ تمام جماعتوں کے سربراہوں کے بارے میں بھی گھٹیا ترین زبان استعمال کررہے تھے مگر کل کی پریس کانفرنس میں تو وہ تمام حدیں ہی پھلانگ گئے جس پر سپریم کورٹ کو ایکشن لینا پڑگیا- سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر واوڈا کی کل کی جانے والی تحقیر آمیز پریس کانفرنس پر ازخودنوٹس لے لیا۔
دنیانیوزکے مطابق سپریم کورٹ نے نوٹس فیصل واوڈا کی گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس پر لیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل سماعت کرے گا،جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ کا حصہ ہیں۔فیصل واوڈا کے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے علاوہ جسٹس اطہر من اللہ اور سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،آج نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا ذکر ہوا تھا۔