سپریم کورٹ کا سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،سپریم کورٹ نے 17 فروری کو غلام محمود ڈوگر کی بحالی حکم سنایا تھا۔جس کے بعد وہ جلد سی سی پی او لاہور کا چارج سنبھال لیں گے -اور ان کے آنے سے تحریک انصاف والے کافی حد تک سکون کا سانس لیں گے –
الیکشن کمیشن نے غلام محمود ڈوگر کو نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے حکم پر تعینات کیا گیا تھا -نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکم نامے میں کہاگیاہے کہ غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر کی منظوری زبانی طور پر حاصل کی گئی، زبانی منظوری کے بعد تحریری طور پر الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی گئی ، بعدی النظرمیں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر سپریم کورٹ کے 2 دسمبر کے حکم کی خلاف ورزی ہے ۔

حکم نامے میں کہاگیاہے کہ غلام محمود ڈوگر کا معاملہ پہلے سے سپریم کورٹ میں زیرسماعت تھا،غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا23 جنوری کا حکم برقرار نہیں رکھا جا سکتا ،غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا 23 جنوری کا حکم معطل کیا جاتا ہے ۔عدالت نے کہاکہ غلام محمود ڈوگر کیس کی آئندہ سماعت پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کے ساتھ کی جائے ۔عدالت نے یہ فیصلہ اس لیے بھی دیا کیونکہ نگران حکومت کو بڑی پوسٹنگ یاٹرانسفر کا اختیار نہیں ہوتا ان کا کام صرف اور صرف صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کراناہے –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا