سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا

وفاقی حکومت کی جانب سے معطل کیے جانے والے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو سپریم کورٹ نے بحال کردیا۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں عدالت نے فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف ڈوگر کی اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

 

ڈوگر کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہغلام محمود ڈوگر کو ایف ایس ٹی نے بحال کیا تھا اور سروس ٹربیونل کے دو رکنی بنچ نے پھر بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔ انہوں نے دلیل دی کہ جب حکومت کی نظرثانی کی درخواست بھی اس کے سامنے زیر التوا ہے تو ٹریبونل کے دو رکنی بنچ کے فیصلے کو دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا۔اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ٹربیونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کے فیصلے کو کیسے معطل کر سکتا ہے؟

 

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ خصوصی بنچ نے کہا کہ درخواست قبل از وقت ہے اور حکم نامہ بھی معطل کر دیا۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ ہائی کورٹ کیسے کہہ سکتی ہے کہ آئینی پٹیشن قابل سماعت نہیں۔وکیل زبیری نے جواب دیا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او کو بحال نہیں کرنا چاہتی۔عدالت نے غلام محمود ڈوگر کو لاہور کے سی سی پی او کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا