سپریم کورٹ نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قراردیدیا

آج سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ سنادیا -سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کی اجازت دینے سے انکار کردیا -عدالت کا کہنا تھا کہ ان افراد کا ٹرائل سوم عدالتوں میں چلایا جائے تاکہ عوام کے سامنے حقائق آسکیں –
سپریم کورٹ نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قراردیدیا اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے فیصلہ سنادیا،سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل متفقہ طور پر کالعدم قراردیا گیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ متفقہ طور پر فوجی عدالتوں کو کالعدم قرار دیتی ہے،جن 102افراد کی فہرست پیش کی گئی ان کا ٹرائل کرمنل کورٹس میں کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ کسی سویلین کا فوجی ٹرائل ہوا ہے تو وہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،آرمی ایکٹ کا سیکشن 2ڈی ون آئین سے متصادم ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے آرمی ایکٹ کے سیکشنز غیرآئینی قرار دینے پر رائے محفوظ رکھی۔مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا باقی فیصلہ 5ججز کی اکثریت سے ہے،9اور 10مئی کے واقعا ت میں زیرحراست تمام افراد پر فیصلے کا اطلاق ہوگا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فیصلہ حتمی ہوتا ہے یا اس سے بڑا بینچ اس فیصلے کو بدلتا ہے -اب سارا معاملہ قاضی فائز عیسیٰ کا بڑا امتحان ہوگا -یہ بھی ممکن ہے کہ ایک بار پھر اس فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جائے اور ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی چلتا رہے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم