12
سپریم کورٹ نے صدر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی ۔جس کے بعد ان پر ناہلی کی لٹکتی تلوار کا خطرہ ٹل گیا -فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے سنایا
https://twitter.com/Asifpti007/status/1636254939944046592
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں صدر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی ،درخواست شہری ظہور مہدی کی جانب سے دائر کی گئی تھی،درخواست میں صدر عارف علوی کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی،سپریم کورٹ نے شہری کی درخواست خارج کردی ۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ عام شہری جو پالیمنٹ یا سینیٹ کا حصہ نہ ہو اس طرح کی درخواست دے ہی نہیں سکتا-